پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاوند کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا،بڑی سزا اور بھاری جرمانے کا حکم

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ ادو (این این آئی)کوٹ ادو خاوند کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصمہ تحسین ملک صاحبہ نے 6 سال بعد ملزم ارشد کو 7 سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ جرمانے کا حکم دیدیا، ارشد کی پہلی بیوی کے والد نے تھانہ دائرہ میں کیس دائر کررکھا تھا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد

کیانی نے کہا ہے کہ پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپیلوں کی شنوائی ہونا ضروری ہے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مسِ کنڈکٹ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ 13 ویں اردل روم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اختیارات سے تجاوز پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل عنایت کی01 سال کی سروس ضبطگی جبکہ رشوت ستانی ثابت ہونے پر 04 اہلکاروں کونوکری سے برخاستگی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ساجد کیانی نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعامات کے ساتھ ساتھ نااہلی پر سزا کا عمل جاری رہے گا۔ کرپشن میں ملوث، غفلت برتنے، بداخلاقی اور بد سلوکی کے مرتکب ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔اردل روم میں 250 پولیس جوانوں کی تبادلوں کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے چھٹیوں اور عرض و معروض کے لئے پیش ہونے والے50جوانوں کی درخواستو ں پر فوری احکامات جاری کئے۔ساجد کیانی نے اچھی کارکردگی پر 129 پولیس جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ لاہور پولیس نے57 بدمعاشوں کوہسٹری لسٹ میں شامل کر لیا، گوگی بٹ کو بھی بدمعاشوں کی ہسٹری لسٹ میں

شامل کرلیا گیا ہے۔ 57 ہسٹری شیٹ کے بدمعاشوں کوگرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ بدمعاش ہر15 دن کے بعد تھانوں میں حاضری لگوائیں گے،حاضری سے بدمعاشوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھی جائے گی،بدمعاشوں کوشہرچھوڑنے سے پہلے ایس ایچ او سے اجازت لینا ہوگی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے بھی حلف نامے جمع کروائے ہیں علاوہ ازیں شیر علی عرف بورے خان، لیاقت علی نے بھی حلف نامہ جمع کرایا۔ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانبازنے واضح کیا کہ غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…