الطاف حسین نے کارکنوں کے اصرار پر ایم کیو ایم ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

23  جولائی  2015

لندن(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال سمیت ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو بند کرنے اور پارٹی ختم کرنے کا حکم دیا تاہم کارکنوں کے اصرار پر اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے تمام شعبہ جات کو واپس کام کرنے کی اجازت دے دی۔الطاف حسین کا رات دیر گئے لندن سے کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل پر رابطہ کمیٹی ہدایت کے باوجود احتجاج بھی نہ کرسکی، رابطہ کمیٹی بزدلانہ طریقے سے پارٹی چلا رہی ہے جس کے باعث ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کی بڑی تعداد نائن زیرو پر جمع ہو گئی اور الطاف حسین سے معافی مانگی جس کے بعد الطاف حسین نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی کو بزدلانہ طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا، اب کسی ساتھی کیساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے قوانین کا احترام کرتا ہوں، اگر کسی مشکل میں پھنس جاو?ں تو کارکن گھبرانے کے بجائے ہمت اور حوصلے سے کام لیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…