اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان میں مہاجرین کی رجسٹریشن موخر

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا ۔پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل ایک ماہ کے لیے موخر کیا،وزارت سیفران رجسٹریشن روکنے اوراگست میں دوبارہ شروع کرنے کی سمری آئندہ چند روزمیں وزیر اعظم کو ارسال کریگی، 12 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں،حکومت پاکستان نے نادرا کی وساطت سے ملک بھر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے 24رجسٹریشن سینٹر قائم کیے ہیں۔پاکستان میں اس وقت 16 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ جبکہ 12 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں جن کی رجسٹریشن کا عمل 25جولائی سے شروع ہونا تھا جواب25اگست سے ہوگا ۔ وزارت سیفران کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ افغان حکومت نے مہاجرین کی افغان شہریت جاننے اورافغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرنے اور انھیں پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے سہولیات مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔افغان حکومت یواین ایچ سی آراور حکومت پاکستان کے اعلی حکام کے درمیاں ایک اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ 25جولائی 2015سے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی شہریت معلوم کرکے انھیں افغان شہریت کے سلسلے میں پاسپورٹ جاری کیا جائے گا تاکہ ان کی افغانستان واپسی میں حائل مشکلات کودور کیاجا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…