ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ٹرین حادثے میں مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکل آیا اور پھر ۔۔۔ ایسا واقعہ جس پر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 11 سال بعد ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص زندہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 11 سال پہلے بھارتی شہر جانی شوری میں ہونے والے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری امرت ون چوہدری زندہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امرت کی موت سے متعلق حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے، 2010 میں ہونے والے

حادثے میں امرت کے گھر والوں نے امرت کے بھی ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی حکومت نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری نوکری کا وعدہ کیا تھا۔ہماری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تاہم سی بی اے کی حالیہ انویسٹیگیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امرت ٹرین حادثے میں ہلاک نہیں ہوا تھا، بلکہ گھر والوں نے سرکاری امداد لینے کے لیے ڈرامہ رچا تھا۔ امرت کے اہل خانہ نے امرت کو مردہ قرار دے کر 4 لاکھ روپے کی سرکاری امداد اور سرکاری نوکری بھی حاصل کرلی تھی۔امرت 11 سالوں سے سب کو چکما دے رہا تھا مگر انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے امرت کو ہفتے کی شام کلکتہ سے گرفتار کر لیا، حادثے کے وقت امرت کی عمر 27 سال تھی جو کہ اب 38 سال ہوگئی ہے۔واضح رہے بھارتی شہر جانی شوری میں پیش آنے والے اس حادثے میں 148 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں جنہیں ٹرین کے ٹکٹ کی مدد سے ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…