ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

فیس بک، گوگل اور یوٹیوب ٹیکس دیں یا پاکستان میں سروس بند کریں

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +آن لائن)ایف بی آر کا کہنا ہے کہفیس بک، گوگل اور یوٹیوب ٹیکس دیں یا پاکستان میں سروس بند کریں، ایف بی آر نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گوگل، فیس بک اور یو ٹیوب کو ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر پاکستان میں کام کی اجازت نہیں دیں گے۔ دوسری جانب ایوان بالاء کی کمیٹی برائے اطلاعات میں

انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے اپنے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، اشتہارات کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تقسیم کرنے کی نئی پالیسی پر کام کیا جارہا ہے، بھارتی منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ بین الاقوامی ایشوز کو مقامی میڈیا پر چلانے کے لئے میکانزم ناگزیر ہے تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے اندر ڈیجیٹل میڈیا ، سوشل میڈیا کے طریقہ کار اور مستقبل کے منصوبہ جات پر بات ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوگل اور فیس بک پر ایک سال میں 8 ارب کی ایڈورٹائزنگ ہوئی ہے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں فی الوقت 93 ملین انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اسی رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی بنائی گئی ہے فی الحال وفاقی حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔ منظوری کے بعد یہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی پالیسی ہو گی جس کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے حکومت ڈیجیٹل اور

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کر سکے گی۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ کو ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کثیر جہتی پروگرام کے نتیجے میں پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی و ترویج اور نچلی سطح تک ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ممکن ہو گا۔فلم انڈسٹری کی تنزلی پر بات کرتے ہوئے فواد

چوہدری نے کہا کہ کمیٹی فلم پالیسی پر بھی بریفنگ لے اور فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے جبکہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو سرکاری نیوز ایجنسی میں ضم کرنے جارہے ہیں ہمارا مقامی میڈیا پر عالمی ایشوز پر ذیادہ توجہ نہیں دی جاتی اس حوالے سے اقدامات کی اشد ضرورت ہے جبکہ ہمارے میڈیا پر انڈیا پر بھی بات نہیں

ہوتی ہمیں ٹرینڈز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور بھارتی منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی اور پالیسیاں بنا رہے ہیں اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ اسامہ بن لادن نے ہم سے پوچھ کر تو نیویارک میں بم نہیں مارا مگر اس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا،دو کروڑ 40 لاکھ ہاؤس ہولڈ ٹی وی دیکھتے ہیں۔

54 فیصد لوگ سپورٹس چینل دیکھ رہے ہیں،دوسرے نمبر پر انٹرٹینمنٹ چینل دیکھے جارہے ہیں،دس سے پندرہ فیصد لوگ نیوز چینل دیکھ رہے ہیں،ایجوکیشنل چینل پر لینڈنگ رائٹس فیس کو زیرو کر دیا ہے،کیبل کو ڈیجیٹلائز کر دیا ہے کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی ہیکیبل آپریٹر کو اختیار دیا جارہا ہے کہ وہ مواد خرید کر چلا

سکے گا،پاکستان براڈ کاسٹرز کارپوریشن ایک ارب کی پنشن کے بقایاجات ہیں جبکہ ریڈیو کی اربوں کی پراپرٹی کو استعمال میں لانا ہے،نیشنل پریس ٹرسٹ کی بلڈنگز بینکوں کے قبضے میں ہیں فواد چوہدری نے مزید کہا کہا سرکاری اراضی سے قبضے واگزار کرانے کیلئے قانون لا رہے ہیں،سرکاری اداروں کی نااہلی چھپانے کیلئے عوام

پر مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے،ایڈورٹائزنگ پالیسی مکمل کر لی ہے اسے کابینہ میں لیکر جارہے ہیں،ایڈورٹائزنگ پالیسی میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے کمیٹی اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید سمیت، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سینیٹر کامران مائیکل،سینیٹر طاہر بزنجو، انور لال دین اور سیکرٹری کمیٹی حفسا فاروق سمیت ریڈیو پاکستان اور محکمہ اطلاعات کے اعلی افسران شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…