پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت اور سیدہ طوبیٰ میں طلاق، تحریک انصاف کے رہنما کھل کر بول پڑے

datetime 25  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبی کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت

کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر لیاقت اور ان کی دوسری بیوی طوبی عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب دونوں ساتھ نہیں رہتے۔شوبز اینڈ نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کسی بھی تصدیق کے بغیر یہ نیوز شائع کی گئی کہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ خان کی وجہ سے ان کی اور طوبی عامر کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی اور طوبی کی طلاق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہماری طلاق کی کس نے تصدیق کی۔ میں یہ غلط خبر شائع کرنے پر انہیں عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ بعد ازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس کا سکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔دوسری جانب جب سے ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ تیسری بیوی ہونے کا دعوی کیا ہے سیدہ طوبی نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہاں تک کہ اپنی اور عامر لیاقت کی طلاق کی خبر وائرل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اور سیدہ طوبی کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس خاتون کو عدالت میں گھسیٹنے کا کہا تھا جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…