بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ہونڈا نے 11 جنریشن ہونڈا سوک سیڈان متعارف کر انے کے بعد نئی گاڑی متعارف کرا دی

datetime 24  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ہونڈا نے 11 جنریشن ہونڈا سوک سیڈان متعارف کر انے کے بعد 5 دروازوں والا ہیچ بیک ماڈل پیش کردیا ہے۔ہونڈا سوک ہیچ بیک کو متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں سیڈان گاڑی جیسی ہی ہے مگر اس میں سامان کے لیے اضافی جگہ دی گئی جبکہ روف لائن زیادہ بہتر ہے۔اس کے علاوہ سوک ہیچ بیک میں فرنٹ اور

سینٹر میں نئی گرل دی گئی ہے،ڈیزائن سے اس ہیچ بیک کو سیڈان سے الگ رکھنے میں مدد ملی ہے،یہ نئی گاڑی سیڈان ماڈل سے لگ بھگ 5 انچ چھوٹی ہے تاہم زیادہ ورسٹائل بھی ہے،بیک سیٹس کے پیچھے اس گاڑی میں 24.5 کیوبک فٹ کا خلا سامان رکھنے کے لیے ہے جبکہ سیڈان میں صرف 14.8 کیوبک فٹ اسپیس موجود ہے۔ڈیزائن کے لحاظ سے ہیچ بیک سوک سیڈان ماڈل کے مقابلے میں زیادہ اسپورٹس لک کی حامل ہے۔ایک اور بڑا فرق ٹرانسمیشن کا ہے، ہیچ بیک ماڈل میں 6 اسپیڈ مینوئل کا آپشن موجود ہے جو سیڈان کے کسی ماڈل میں دستیاب نہیں،یہ گاڑی 4 ورڑن میں دستیاب ہوگی جس کے ایل ایکس اور اسپورٹ ماڈلز میں 2.0 لیٹر فور سلینڈ انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 138 پونڈ ٹورکیو طاقت کا حامل ہے۔اسی طرح ای ایکس ایل اور اسپورٹ ٹورنگ ماڈلز میں 1.5 لیٹر ٹربو انجن 180 ہارس پاور اور 177 پونڈ ٹورکیو طاقت سے لیس ہوگا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دونوں انجن پہلے کے مقابلے میں ایندھن بچانے کے لیے زیادہ افادیت کے حامل ہیں تاہم اس حوالے سے اعدادوشمار جاری نہیں کئے گئے۔مسافروں کے تحفظ کے لیے فرنٹ کے ساتھ بیک سیٹوں کے لیے بھی ایئربیگز دیئے گئے ہیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں دماغ اور گردن کی انجریز سے بچا جاسکے۔گاڑی کے اندر سیڈان کی طرح کا فلیٹ

ڈیش بورڈ موجود ہے جبکہ 7 انچ کی کلر ٹچ اسکرین اور انسٹرومنٹ کلسٹر ڈسپلے بھی دیا جائے گا۔ایک 9 انچ کا پینل بھی موجود ہوگا جبکہ 12 اسپیکر بوس ساؤنڈ سسٹم، چی وائرلیس چارجنگ، لین کیپنگ اسسٹ، اڈاپٹو کروز کنٹرول اور ٹریفک جام اسسٹ سمیت متعدد فیچرز اس گاڑی کا حصہ ہیں۔کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ گڑی رواں سال کے آخر میں کسی وقت مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…