ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے اپنی وصیت لکھوا دی

datetime 24  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی وصیت میں لکھوا دیا ہے کہ ان کے مرنے کے بعد تمام جائیداد شوکت خانم کو دے دی جائے،عمران خان کے آنے سے بین الاقوامی سطح پر تبدیلی آئی، امریکہ نے

افغانستان پر نظر رکھنے کے لئے اڈے مانگے تو عمران خان نے انکارکردیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں انصاف لائیرز ونگ کے زیر صدارت قانون کی بالادستی کے لئے کانفرنس کے انعقاد کے موقع پرکیا،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر نے مزید کہا کہ انصاف لائیرز ونگ کا مشکور ہوں جنہوں نے آج بلایا،عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں جو کام ہو رہے ہیں وہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئے،عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں انہوں نے کوئی بچوں کی فیسیں نہیں دینی،ایک وزیر اعظم وہ تھا جس کے کپڑے اتروا لئے جاتے تھے،عمران خان نے کہا کہ نہ کبھی جھکا ہوں اور نہ ہی جھکنے دوں گا،اپوزیشن کو کوئی جگہ نہیں مل رہی کہ کہیں اعتراضات اٹھائے،وفاقی وصوبائی بجٹ تاریخ ساز ہیں،دسمبر تک پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیں گے،پوری دنیا عمران خان کے وژن کی معترف ہو چکی ہے،وکلا کی اہمیت ڈھکی چھپی نہیں یہ پاکستان بھی ایک وکیل نے بنایا،پنجاب اسمبلی میں اس دور حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی،انہوں نے مزید کہا کہ ایوب دور کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ انرجی سیکٹر پر بھرپور کام کیا جا رہا  ہے، جلد اندھیرے چھٹ جائینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…