مسلسل 20 ماہ پرواز کی صلاحیت والے ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ

24  جون‬‮  2021

لندن(این این آئی)برطانیہ کی ڈرون طیارے بنانے والی ایک کمپنی کے ماہرین نے غیرمعمولی خصوصیات کا حامل ایک ایسا ڈرون طیارہ تیار کرنے پر کام شروع کیا ہے جو مسلسل 20 ماہ تک بغیر کسی تعطل کے پرواز جاری رکھ سکتا ہے۔ ماہرین نے اس طیارے کا ابتدائی تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔ اس نوعیت کے ڈرون کی تیاری سے سول اور فوجی مقاصد

کے لیے ڈرون کے استعمال اور اس کی طلب میں بھی اضافہ ممکن ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایک برطانوی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ڈرون تیار کیا ہے جو70ہزارفٹ کی بلندی پر اڑ سکتا ہے اور 20 ماہ تک یعنی ڈیڑھ سال سے زاید عرصے تک رکے بغیر مسلسل اڑان جاری رکھنے کی صلاحیت رکھے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کے بازو 115 فٹ لمبے ہیں اور یہ ایک سال سے زیادہ ہوا میں رہ سکتا ہے۔ یہ ڈرون زمین کے گرد چکر لگانے والے مصنوعی سیاروں کا متبادل ہوگا۔یہ طیارہ برطانیہ کی فوجی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنی بی اے ای تیار کر رہی ہے۔برطانوی اخبار نے کہا کہ طیارہ شمسی توانائی کو ہوا میں رہنے کے لیے استعمال کرے گا۔ دن کے وقت چھوٹی چھوٹی بیٹریاں چارج کرے گا تاکہ وہ رات بھر پرواز جاری رکھ اور طویل عرصے تک چلنے کے قابل ہوسکے۔قدرتی آفات یا ہنگامی صورتحال کے دوران فورسز کو ایک دوسرے سے بات کرنے یا دیہی مقامات پر انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ اس طیارے کے کئی دوسرے مقاصد ہوسکتے ہیں۔ اس کا وزن 150 کلو گرام ہے جو 15 کلو گرام پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…