ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلی عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کیخلاف من گھڑت الزامات پر عظمی بخاری کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کو لیگل نوٹس بھجوانے کافیصلہ کیاگیاہے-وزیر اعلی آفس کی قانونی ٹیم نے لیگل نوٹس کے حوالے سے

مشاورت کی اورعظمی بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے شرانگیز اور گمراہ کن الزامات کا جائزہ لیا گیا-قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا جائے گا -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ عظمی بخاری نے اپنے بھگوڑے لیڈر ،جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلی کے ایما پر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے وزیر اعلی عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف حقائق مسخ کر کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں -عظمی بخاری کے خلاف گمراہ کن ، من گھڑت اور شر انگیز الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی-عظمی بخاری پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کے تحت سرکاری امور کی انجام دہی پر بوکھلا گئی ہیں -عظمی بخاری کو بزدار فوبیا ہو گیا ہے -انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کے بہترین اور عوام دوست بجٹ پر عظمی بخاری اور ان کے بدنام زمانہ کرپٹ لیڈر پریشان بھی ہیں اور حیران بھی -عظمی بخاری کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب اورپرنسپل سیکرٹری پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں -پنجاب میںجب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے -ٹھیکوں اور منصوبوں میں کمیشن اور کک بیکس لینے والوں کی وکالت سے ہی عظمی بخاری کی نوکری پکی ہے-پنجاب میں افسروں کی تعیناتی میرٹ پر ہوتی ہیں -عظمی بخاری کے منہ میں جو آتا ہے وہ بول دیتی ہیں اوراکثر یہ محترمہ اپنے حواس میں نہیں ہوتیں –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…