منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کو نیا سپنر مل گیا

datetime 23  جون‬‮  2021 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کو نیا سپنر مل گیا، کوئٹہ گلیڈیٹرز کے عارش علی نے آتےہی کمال کر دیا! اپنے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آرش علی خان نے 4 اور عبدالناصر نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے عارش علی نے آتےہی کمال کر دیا، چار وکٹیں لے کر سب کا دل جیت لیا ۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، بابراعظم 23 اور شرجیل خان 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ مارٹن گپٹل صرف 5 رنز ہی بناسکے اور نجیب اللہ زدران 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان عماد وسیم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ بتایاکہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جْڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہیے۔قبل ازیں پاکستان کے سابق سٹار بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے ٹیبل ٹاپرز تھے اور پھر آخری کے 4 میچ میں شکست حاصل کر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رانا برادرز کو کہا تھا کہ ٹیم مجھے بیچ دیں میں لاہور قلندرز کا نام بدل کر لاہور ایکسپریس رکھوں گا‘‘۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمٹ کرکٹ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ لاہور کا برانڈ خراب کر رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…