منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سندھ سے ایک‘عظیم شہزادہ’ مل گیا، بہت عرصے بعد کوئی ایسا بولر دیکھا جس کا۔۔ شعیب اختر نے شاہنواز دھانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

datetime 23  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ولاگ میں کہا ہے کہ شاہنواز دھانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 میں اپنے عاجزانہ رویے اور تیز رفتار بائولنگ سے سب کو متاثرکیا ہے۔جنہوں نے تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان پیسر کی شکل میں سندھ سے

ایک ’عظیم شہزادہ‘ مل گیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا رویہ بھی مثالی رہا ہے، انہیں دیکھنے کا بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان موٹر وے پولیس کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کچھ تصاویر کے ساتھ بتایاکہ پاکستان کی موٹر وے پولیس سے بطور سفیر جْڑنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتا رہوں گا۔شعیب اختر نے لکھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہمیں لوگوں کیلئے مثال بننا چاہیے۔قبل ازیں پاکستان کے سابق سٹار بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے ٹیبل ٹاپرز تھے اور پھر آخری کے 4 میچ میں شکست حاصل کر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رانا برادرز کو کہا تھا کہ ٹیم مجھے بیچ دیں میں لاہور قلندرز کا نام بدل کر لاہور ایکسپریس رکھوں گا‘‘۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمٹ کرکٹ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ لاہور کا برانڈ خراب کر رہے ہیں ۔ قبل ازیں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ اور دنیا میں اپنی تیز ترین باولنگ کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے اپنا این ایف ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کرتے ہی “شعیب اختر این ایف ٹی” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ شعیب اختر واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنا این ایف ٹی لانچکرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے ذریعے وہ کرپٹوکرنسی کی دنیا میں اپنے ڈیجیٹل کاپی رائیٹس کا تبادلہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی این ایف ٹی 69 ملین ڈالر کی سیل ہوئی جو ایک ساوتھ انڈین نے خریدی۔ اس کے علاوہ شعیب اختر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر www.tenup.IO کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی پہلی کرپٹو ایکسچینج بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی کرپٹو کمیونٹی کو بھی سپورٹ کریں گے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…