منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

datetime 23  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1785ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار100روپے ہو گئی

جبکہ686روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار393روپے پر جا پہنچی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا159روپے کی بلند سطح سے تجاوزکر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.25روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر40پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.30روپے سے بڑھ کر158.70روپے اور قیمت فروخت158.70روپے سے بڑھ کر159.10روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت 189روپے سے بڑھ کر189.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219روپے سے بڑھ کر 220روپے اور قیمت فروخت221روپے سے بڑھ کر221.50روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…