اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

جائیداد کا تنازعہ ایک ہی خاندان کے سات افراد کو نگل گیا

datetime 22  جون‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی

خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اے ایس پی چمکنی کے مطابق پولیس نے فون کال ٹریس کر کے قتل کی اس واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔اے ایس پی چمکنی نے یہ بھی بتایا کہ 7 افراد کے قتل کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…