بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر معدے کی شکایت رہتی ہے تو نبی کریمؐ کی اس سنت پر عمل کریں ، انشاء اللہ بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معدے کی ہر بیماری کا علاج،فرمان رسولﷺ آپ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتاتو حکم ہوتاکہ اس کے لیے تلبینہ تیار کیا جائے پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے تم میں سے

کوئی اپنے چہرے کو دھو کر اس کی غلاضت اتار دے ۔جب کوئی نبی کریم ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کاحکم دیتےاور فرماتے کہ خدا کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاضت کو اس طرح اتار دیتا ہےجس طرح تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کر لیتا ہے۔ جس کو بھی معدے کی کوئی بیماری ہو السر ہو،سب کے لیے یہ بہترین دوا اور شفا ہے۔ خاص کر دل کی بیماری،ٹنشن یا پیٹ کی کوئی بیماری ہوتو یہ فائدہ مند ہے۔یہ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔نیم گرم تلبینہ بیمار کو مسلسل اور بار بار کھلانا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔اور بیماری سے مقابلہ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ تلبینہ بنانے کا طریقہ آسان ہے جو کا آٹا لیں دو بڑے چمچ اور ایک کپ تازہ پانی میں اس کو بھگو کر رکھ دیں برتن میں جو کا پانی تیز گرم کریں اس گرم پانی میں جو کے آٹے کا جو بھگویا ہوا کپ ہے وہ ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پہ پکاتے رہیں اور ہلاتے رہیں۔پھر اتار کر اسے ٹھنڈا کریں جب ہلکا گرم ہو جائے تو اس میں شہد حسب ذائقہ ڈال دیں اور پھر دو کپ دودھ نیم گرم ڈال کر مکس کر لیں۔اس طرح تلبینہ تیار ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…