بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے سروس رولز میں تبدیلی ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ پر عائد بڑی شرط ختم

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے سروس رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ پر بی ایڈ یا ایم ایڈ ڈگری کرنے کی شرط ختم کر دی گئی،کوالیفیکیشن ایکوالینس کمیٹی نے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس

حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے محکمہ سکولز کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن بی ایڈ یا ایم ایڈ کی شرط ختم کرنے کیلئے سروس رولز میں ترامیم کی سمری ارسال کرے گا۔دریں اثنا پنجاب کے سرکاری سکولوں سے 40زار طلبہ کو صرف(ب)فارم جمع کرانے پر سکولوں سے فارغ کرنے کا معاملہ مسلم لیگ(ن)نے پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پیف کے اقدام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد کروائی گئی قرار دادکے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے (ب)فارم جمع نہ کرانے پر 40ہزار بچو ں کو سکولوں سے نکال دیا ہے۔پیف نے (ب)فارم کی عدم دستیابی پر پیف نے بچوں کی فیسوں کی ادائیگیاں بند کر دیں۔ پیف کے پارٹنر سکولوں سے پہلی تاپانچویں جماعت تک کے طلبہ کوسکولوں سے نکال دیا ہے۔کورونا اور مسلسل لاک ڈان کے باعث پہلے لاکھوں بچے سکول چھوڑ چکے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کا یہ فیصلہ تعلیم دششمنی کے زمرے میں آتاہے۔40ہزار بچوں کو بغیر نوٹس کے سکولوں سے نکالنا انتہائی باقابل تشویش ہے۔ قرارد امیں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت پیف کے غیر سنجیدہ اقدام پر فوری ایکشن لے اوربچوں کو (ب)فارم بنانے کی مہلت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…