منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

میرا مستقبل تو برباد ہوگیا۔۔۔ بیرونِ ملک سے ایروناٹیکل انجینئر بننے والا نوجوان پاکستان میں ٹھیلے پر “محبت کا شربت“ بیچنے پر مجبور کیوں؟

datetime 21  جون‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے تھے مگر سفارش نہ ہونے کے باعث مناسب نوکری کی

تلاش میں ہیں۔ عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی،ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔سوات سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آیا تھا، ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے۔عبدالملک کہتے ہیں کہ “چھ مہینہ بغیر جاب کے رہا تو یہ کام شروع کردیا۔ جتنا مجھے شوق تھا میں نے تعلیم حاصل کی لیکن اس تعلیم سے روزگار حاصل نہیں کرسکا۔ اب دل چاہتا ہے یہ ڈگریاں اور سرٹیفیکٹس ردی کی نذر کردوں“ عبدالملک عربی، انگریزی سمیت پانچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔عبدالملک پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں جانتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…