اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )پختونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کرگئے ، پارٹی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اطلاعات رضامحمد رضا نے بتایاکہ وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔جہاں ان کا انتقال ہوگیا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال

کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی ،ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔یاد رہے عثمان خان کاکڑکو جمعرات کے روز برین ہیمرج ہوا اور وہ اپنے گھرمیں گرکر زخمی ہوگئے تھے۔دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قاسم خان سوری نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے بلوچستان کی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔انکا کہنا تھا کہ عثمان خان کاکڑ کی بلوچستان کی محرومیوں کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک آج ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)

کے صدر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا  عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے وہ عمر بھر آئین کی سربلندی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی فرمانروائی اور شہری حقوق کے فروغ کے لئے سرگرم عمل رہے ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی پشتونخواملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…