اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے۔ فوادچودھری آرٹیکل140 کی بات کرتے ہیں ، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنی میعاد مکمل ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے وفاقی حکومت نے

ارسا کو ناکارہ بنا دیا ہے،فواد چو ھری سندھ میں پانی کی چوری کا الزام لگاکر مسئلے کو کسی اور سمت الجھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بیان کے مطابق نیب سیاسی انجینئرنگ کرتاہے اور اس حساب سے نیازی حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سیاسی ،معاشی اور سماجی طور پر کھوکھلا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جب زرداری صاحب کے خلاف بیان دیتا ہے تو میں بہت حیران ہوجاتاہوں کیونکہ فواد چودھری صدر زرداری کے ہائوس کا طوا ف کیا کرتا تھا تا کہ کوئی پوزیشن مل جائے۔ صدر زرداری نے انہیں پارٹی میں عزت دی اور سیاست میں روشناس کرایا۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی دیکھ کر فواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فواد چودھری سندھ آکر وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان دے کر اپنی فرسٹریشن نکالتے ہیں۔ فواد چودھری حلفیہ بتائیں کہ پورے ملک میں کونسا وزیراعلیٰ سب سے بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کراچی میں آکر سندھ حکومت کو بْرا بھلا کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ پی ٹی آئی نیسندھ میں کرپشن کرنے کے لیے اپنے ایم پی ایز کو ڈائریکٹ فنڈز دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سیاست میں گالم گلوچ ، بدتمیزی اوربداخلاقی کی بنیادڈالی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری آئندہ الیکشن میں سندھ میں

پی ٹی آئی کی حکومت کے خواب دیکھ رہا ہے۔اگلے الیکشن میں ہجرتی پرندوں کی طرح فواد چودھری پھر کسی اور پارٹی میں ہجرت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے۔اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی اور کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ فواد چودھری کو اگر فنڈز کی مانٹرنگ کرنی ہے تو جاکر کے پی کے میں کریں۔کے پی کے میں بی آرٹی اور مالم جبہ کی

کرپشن فواد کو نظر کیوں نہیں آتی۔پنجاب میں رنگ روڈ ، چینی چوری ، گندم اسکینڈل اور شراب کے پرمٹس کی کرپشن فواد کونظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نیسندھ میں کرپشن کرنے کے لیے اپنے ایم پی ایز کو ڈائریکٹ فنڈز دیئے ہیں۔سندھ میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز وفاقی فنڈنگ پر چھوٹے چھوٹے منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس وجہ سے زیادہ زبان درازی کررہے ہیں تاکہ فردوس آپا دوبارہ نہ آجائیں۔سید ناصر شاہ نے برادرانہ مشورہ دیتے ہوئے

فواد چودھری سے کہا کہ تھوڑی شائستگی ، لحاظ اور اخلاقیات کا مظاہرہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری الزام لگاتے ہیں کہ سندھ میں جمہوریت کے نام پر آمریت نافذ ہے،اصل میں فواد نے عمران کی آمریت دیکھی ہے اسی لیے اْن کو ہر جگہ آمریت نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری آرٹیکل140 کی بات کرتے ہیں۔فواد چودھری کو معلوم ہونا چاہیے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو ان کی میعاد مکمل ہونے دی۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سیاسی ،معاشی اور سماجی طور پر کھوکھلا کردیا ہے۔اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پورے ملک کی از سر نوتعمیر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…