اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں ان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں اور ۔۔ فیروز خان نے جوس بیچنے والے انجینئر کے لیے بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا ایک پڑھا لکھا نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جو تعلیم یافتہ ہونے کے باجود شربت کا ٹھیلہ لگانے پر مجبور ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اس کے جیسے بے شمار اپنی تعلیم کے شعبے میں تجربہ رکھنے

والے نوجوان موجود ہیں لیکن بد قسمتی سے اچھی ملازمت سے محروم ہیں۔ اس میں حکومت کی بھی غفلت دکھائی دیتی ہے جو پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق واپس آتے ہیں اسی مذکورہ نوجوان شخص کی جانب جو ایروناٹیکل انجینئر ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے باوجود شربت فروخت کر رہا ہے۔ جوس بیچنے والے شخص کا نام عبدالملک ہے جسے ایک مشہور اداکار کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔ عبدالمالک اِن دنوں سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں اور کئی لوگ انہیں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نوجوان عبد المالک متحدہ عرب امارات سے اپنی اسکول کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد چین کی ایک جامعہ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ میں اچھے نمبروں کے ساتھ ڈگری حاصل کی۔ باشعور تعلیم یافتہ عبد المالک سوات سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان اچھی نوکری کی غرض سے آئے تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ اس وقت تربوز کا شربت فروخت کر کے گز بسر کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جب اداکار فیروز خان کو عبد المالک کے مشکل حالات کا علم ہوا تو انہوں نے ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرا مذکورہ شخص سے رابطہ کروادے تو میں انہیں ملازمت دینا چاہوں گا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…