منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

اب پاسپورٹ کا حصول صرف ایک دن میں ممکن

datetime 19  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آنیوالے وقتوں کی سیاسی صورتحال کی تیاری کرنی چاہیے، وقت آگیا ہے سیاسی جماعتوں کو تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا،ااگر ہم تلخیاں ختم نہ کی تو الیکشن میں ٹرمپ اور جوبائیڈن والا حال ہوگا، افغانستان کی نئی سیاسی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی

ضرورت ہے، ۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت نے تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، پہلے ویزوں کیلئے لین دین کیا جا تا تھا، اب ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہو گیا ہے، 2080 روپے کی اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے، اس دور میں 3 لاکھ ویزے جا ری ہوئے ہیں اسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، تمام تحصیلوں میں نادرا ہیڈ کوارٹر کھولنے کا اختیار ایم این ایز کو دے دیا ہے، شناختی کارڈ ز کیلئے موبائل رجسٹریشن کا آغاز فاٹا میں شروع کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے مہنگی بجلی کے معاہدے کیے، ان معاہدوں کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے، پاکستان میں اگر بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، ماضی میں کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم سستی بجلی کے حوالے سے کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا، پڑھے لکھے آدمی نے اس صورتحال کو اچھا نہیں سمجھا، اب بہتری کی فضا آئی ہے، عمران خان نے کرپٹ اور بے حس سوسائٹی میں بہتری کی فضا پیدا کر نیکی کوشش کی، آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا ایسے ہی ہم ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، آئی ایم ایف کے

پاس جانا مجبوری ہوتی ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں،

سب ہی لوگ جاتے ہیں کیونکہ یہ مجبوری ہے جس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 9 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجی اور اگر ایسا نہ ہوتا ہمیں پڑوسی ممالک میں کشکول لے کر جانا پڑتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کے اجرا کرنے والے ہیں اور رواں ہفتے تک زیر التوا تمام ویزے کے معاملات ختم ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…