منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان سے نیچے گرا دیا جائے، مولانا عبدالعزیز کا مطالبہ

datetime 19  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم کے ساتھ ویڈیو بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عزیز الرحمان کی جو ویڈیو جاری ہوئی ہے، اگرچہ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے نشہ پلا کر یہ سارا کچھ کیا گیا ہے، لیکن ہم نے مجبوراً ویڈیو دیکھی، علماء کرام نے بھی دیکھی، مفتیان کرام

نے بھی دیکھی، وہ بھی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، یہ ویڈیو نشہ پلا کر نہیں بنائی گئی، ان کی حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ خود گندے کام میں شریک ہیں، مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اس لئے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پہلے پاکستان میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے اور شرعی عدالتیں پورے ملک میں قائم کی جائیں اور سب سے پہلے سزا مولانا عزیز الرحمان کو دی جائے، شرعی سزاؤں میں مختلف سزائیں ہیں ایک یہ ہے کہ اوپر سے گرایا جائے تو ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ان کو مینار پاکستان سے نیچے گرا دیا جائے۔ واضح رہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ایک مدرسہ کے عمر رسیدہ استاد مفتی عزیز الرحمن کی طالبعلم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمن، ان کے تین بیٹوں، ان کے ایک ساتھی اور دو نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں 377 اور506کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ دفعہ 377 غیر فطری فعل کے متعلق ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی سزا عمر قید یا دس سال قید اور جرمانہ ہے، دفعہ 506 دھمکی دینے کے متعلق ہے اور اس کی سزا دو سال تک ہے یا پھر جرمانہ اور سزا دونوں ہیں۔ ایف آئی اے کے متن میں مفتی عزیز الرحمن نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور طالبعلم کو بٹھانے پر مجھے تین سال

تک وفاق المدارس کے امتحانات میں بیٹھنے پر ممنوعہ قرار دیدیا لیکن میری جانب سے منت سماجت پر افسوسناک عمل پر آمادہ کیا اور میں مجبوری میں ان کی چال اور زیادتی کا نشانہ بنتا گیا اور انہوں نے کئی مرتبہ میرے ساتھ یہ افسوسناک کام کیا۔ اس کے باوجود میرے لئے کچھ نہ کرنے پر میں نے انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن میر ی بات

کو تسلیم نہ کیا گیا جس کے بعد میں نے مجبور ہو کر خودچوری اپنی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے ثبوت وفاق المدارس عربیہ کے ناظم اعلیٰ کو بھی پیش کئے۔اس بارے معلوم ہونے پر مفتی عزیز الرحمن نے مجھے قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور چند روز قبل جب کسی نے یہ ویڈیو وائرل کر دی تو میں نے

خود کو نقصان پہنچانے کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی۔مفتی عزیز الرحمن کو مدرسے سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی ان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔ وفاق المدارس العربیہ نے مفتی عزیزالرحمان کے فعل کے باعث مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان

کو ضلع لاہور کے نائب امیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، وفاق کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مفتی کیخلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔جے یو آئی ضلع لاہور کے نائب امیر مفتی عزیزالرحمان کے مدرسے کے طالبعلم کیساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے جبکہ وفاق المدارس العربیہ نے اس شرمناک واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…