منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا پرائمری سکول کھولنے کا اعلان، درگاہوں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز بارے بھی اہم فیصلہ

datetime 19  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضی

وہاب و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں موجود تمام درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون کو کھول دیئے جائیں گے۔اجلاس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے، جبکہ کورونا تشخیصی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔ٹاسک فورس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 8 اعشاریہ 08 اور حیدرآباد میں 4 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے 14 فیصد، جنوبی میں 10 فیصد، سینٹرل میں 9 فیصد، غربی میں 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7، 7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں، ماہ جون میں کورونا سے 263 کورونا مریض انتقال کر گئے تھے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر پورٹ پر آنے والے 42 ہزار 532 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 95 ٹیسٹ مثبت آئے۔اب تک 32 لاکھ 43 ہزار 988 کورونا وائرس کی

ویکسین کی ڈوزز سندھ کو موصول ہوئی ہیں، جبکہ 28 لاکھ 73 ہزار 857 ڈوزز استعمال ہو چکی ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک ویکسین ماہ جون کے آخری ہفتے میں صوبے میں آ جائے گی، 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز 21 جون کو جبکہ پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز 23 جون کو ملیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کی کمی کے باعث آج بروز اتوار ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…