اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ورلڈ بینک پاکستان کی جی ڈی پی 1.3 اور حکومت3.4 فیصد بتا رہی ہے،لیگی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی ایک اعشاریہ تین فیصد اور حکومتی کہتی چار فیصد ہے۔وزیراعظم سمیت ان کے ہر وزیر مشیر کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے۔ہمیں کہتے ہیں بجٹ کی کتابیں پڑھ کر نہیں آتے۔وزیر خزانہ کے بجٹ میں جھوٹ سننے کو ملا۔وزیر خزانہ

کے جھوٹوں سے وزیراعظم کے جھوٹ کی یاد تازہ ہو گئی۔نکمے نالائق ٹولہ اور وزیر اعظم اچانک کہتاہے ملک کی جی ڈی پی شرح تین اعشاریہ نو چار فیصد ہے لیکن یہ جھوٹ ہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورلڈ بینک کہتاہے پاکستان کی جی ڈی پی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد ہے اور اگلے سال دو فیصد ہوگی، اگر جی ڈی پی کی شرح تین اعشاریہ نو چار فیصد ہے تو عام آدمی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا۔تاریخ سے چینی سکینڈل کے چہروں سے نقاب کب ہٹے گی تیس ارب روپے مجرموں کو سزا کب ملے گی۔چینی میں پچپن سے ایک سو بیس روپے ہوگئی اس کے ذمہ داران کب پکڑے جائیں گے۔ملک میں چینی کا بحران تھا تو برآمد کی اجازت کیوں دی گئی۔پنجاب گندم وافر پیدا کرتاہے پچھلے سال گندم کا بحران رہا تینتیس روپے والا آٹا اسی روپے میں دیاگیا۔ڈھنڈورا پیٹتے ہیں بمپر کراپ ہے تو آٹا اسی روپے سے نیچے کیوں نہیں آ رہا۔تبدیلی حکومت نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں ملک کو ایک سوچوبیس کی پوزیشن تک پہنچایا۔حکومت نے غریب سے روٹی اور دوا چھین لی۔خان صاحب کہتے قبر سکون میں ہے تو آپ قبر کی تیاری کریں اور سکون لیں پھر ہم بھی آ جاتے ہیں۔جنوبی پنجاب کی عوام پوچھتی ہے دفاتر و افسران سے کیا فائدہ ہوگا۔ضمنی انتخابات میں حکومت پر انا اللہ عوام نے پڑھا ہے۔نکما نالائق ٹولہ جیلوں کے بجائے حکومت پر لگاتی تو لانے والے شرمندہ نہ ہوتے۔عوامی حق کی آواز ضرور اٹھائیں گے خواہ جھوٹے مقدمے ہی برداشت کرنے پڑ جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…