کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کےشہر دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئر مین آصف علی زرداری کی موجودگی میں پارٹی کا 5گھنٹے سے جاری اعلیٰ سطح کا اجلاس رات گئے ختم ہوا جس میں ذرائع کے مطابق اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا جبکہ سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے پیپلزپارٹی کے رہنما بدھ کو(آج) وطن واپس روانہ ہوں گے