پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور کے ایکسپو ویکسی نیشن مرکزپر کرونا ویکسین ختم پولیس نے داخل ہونیوالے شہریوں کو دھکے دیکر باہر نکال دیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سب سے بڑے کرونا ویکسینیشن مرکز ایکسپو سنٹر پر کرونا ویکسین ختم ہونے کی اطلاعات گردش کرنے کے باعث مذکورہ سنٹر پر ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں توڑ کر مرکز میں داخل ہوگئی۔ جس پر تعینات پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسپو ویکسینشن سنٹر

میں داخل ہونے والے شہریوں کو دھکے دے کر سنٹر سے باہر نکال دیا۔ ویکسین ختم ہونے کی بنا پر سنٹر کے باہر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم ویکسی نیشن سنٹر انتظامیہ نے یہ کہہ کر کے آئندہ پیر کے روز سے ویکسینیشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ شہریوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بروز پیر سے شہر میں واقع تمام 56 ویکسینیشن مراکز بحال کرنے کی نوید سنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز شہر کے ان 56 ویکسی نیشن مراکز میں سے صرف چار مراکز پر شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری رہا۔ اور ان مراکز پر کرونا ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں موجود تھیں۔ ان مراکز پر نئے اوقات کار کے تحت صبح آٹھ بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لئے ویکسی نیشن کی جاتی رہی جبکہ کل بروز اتوار عام تعطیل کے باعث تمام ویکسینیشن مراکز بند رہیں گے۔علاوہ ازیں گزشتہ کئی ماہ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کی مارکیٹوں، بازاروں اور کاروباری مراکز میں کاروباری

سرگرمیاں شروع ہوتے ہی مارکیٹوں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ کھلنے والی مارکیٹوں میں آٹو مارکیٹ بادامی باغ، اچھرہ بورڈ سے ملحقہ مارکیٹیں، شاہ عالم بورڈ سے ملحقہ مارکیٹیں، گلبرگ بورڈ سے ملحقہ مارکٹیں اور انار کلی بورڈ سے ملحقہ مارکیٹیں شامل ہیں۔ مارکیٹوں کے ہفتے کے روز کھلنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس میں شدت کے باعث ایس سی او سی نے شہر کی مارکیٹوں، بازاروں اور کاروباری مراکز کو ہفتہ اور اتوار کے روز دو دنوں کے لئے بند کرنے کا حکم جاری کر رکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…