حکومت کی پالیسیوں کا زبردست نتیجہ کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں نمایاں کمی

19  جون‬‮  2021

اسلام آباد، کراچی( آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 991 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 947,218 ہوگئی ہے جن میں سے 889,787 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب کورونا ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز کو اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہو ا جس میں ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرزاتوارکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین کی

عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ ایکسپوسینٹرمیں قائم ماس ویکسینیشن سینٹربھی کورونا ویکسینیشن کی کمی سے متاثرہے۔ دوسری خوراک کے لئے ایکسپوسینٹرپہنچنے والوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ویکسینیشن فراہم کی جائے گی دوسری خوراک لگانا شروع کردیں گے، اس وقت ایسٹرازینیکا لگائی جارہی ہے جبکہ سائینو ویک، سائینو فام اور پاک ویک موجود نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…