اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں 57ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1798ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل

جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1900روپے سستا ہو کر1لاکھ7ہزار700روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت1629روپے کی کمی سے92ہزار335روپے پر آگئی۔تیزی سے بلندی کی جانب گامزن اسٹاک مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ مسلسل تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی،جمعرات کو مندی کے باعث انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کے باعث100انڈیکس 48400پوائنٹس سے کم ہو کر 48100پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا،1ارب11کروڑ روپے سے زائد کے کاروباری سودے مارکیٹ کو مندی سے نہ بچا سکے،مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید38ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے رہ گیااور68.52فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں اس طرح گذشتہ 3دنوں میں کاروباری مندی سے انڈیکس 568.45پوائنٹس کم ہو چکا ہے اس دوران مارکیٹ کے سرمائے میں بھی 82ارب75کروڑ روپے کی کمی واقع دیکھنے میں آئی ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 323.27پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے انڈیکس48480.90پوائنٹس سے کم ہو

کر48157.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19547.77پوائنٹس سے کم ہو کر 19421.09پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32943.05پوائنٹس سے کم ہو کر 3278991پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں

38ارب76کروڑ50لاکھ18ہزار817روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب13ارب 39کروڑ 24لاکھ 18ہزار318روپے سے گھٹ کر83کھرب74ارب62کروڑ73لاکھ 99ہزار501روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو19ارب روپے مالیت کے1ارب11کروڑ74

لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 22ارب روپے مالیت کے 93کروڑ66لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،283میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں

استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 24کروڑ31لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ 18کروڑ85لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 5کروڑ4لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 4کروڑ10لاکھ اورہم نیٹ ورک 3کروڑ26لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں

82.45روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت2325.83روپے ہو گئی اسی طرح 30.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت5780.00روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت50.01روپے گھٹ گئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 2250.00روپے ہو گئی جبکہ 30.67روپے کی کمی سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت910.12روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…