ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وائرل ویڈیو مفتی عزیزالرحمان کو لے ڈوبی ، منہ دکھانے لائق نہ رہے وفاق المدارس العربیہ نے بھی مدرسے کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

datetime 17  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاق المدارس العربیہ نے مفتی عزیزالرحمان کے فعل کے باعث مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان کو ضلع لاہور کے نائب امیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ، وفاق کی جانب سے قانون نافذ

کرنیوالے اداروں سے مفتی کیخلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔جے یو آئی ضلع لاہور کے نائب امیر مفتی عزیزالرحمان کے مدرسے کے طالبعلم کیساتھ شرمناک واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے جبکہ وفاق المدارس العربیہ نے اس شرمناک واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے، وفاق المدارس العربیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی عزیزالرحمان نے طالبعلم صابر کا استحصال کیا ہے، جس سے نہ صرف دینی مدارس بلکہ وطن عزیز پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ وفاق المدارس العربیہ کے مطابق اس جرم کی پاداش میں ادارہ ”مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ” کا الحاق ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے، وفاق کی جانب سے کہا گیا کہ دوسرے مرحلے میں مفتی عزیزالرحمان کی اسناد بھی منسوخ کر دی جائیں گی، وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی کہا گیا کہ مذکورہ مفتی کیخلاف

قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے فارغ کر دیا ہے۔ جامعہ المنظور الاسلام کے نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر مدرسے کی جانب سے دی گئی رہائش گاہ خالی کر دیں، مدرسے کی جانب سے ان کی تدریسی سرگرمیاں

بھی مستقل طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام نے بھی مفتی عزیزالرحمان کی رکنیت اور جے یو آئی ضلع لاہور کی نائب امارات سے ہٹا دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد مفتی عزیز الرحمان کی رکنت اور ذمہ داری ختم کر دی ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جماعت مفتی عزیز الرحمان کے کسی قول و فعل کی ذمہ دار نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…