ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مفتی صاحب نے کہا پہلے مجھے خوش کروپھر پاس کرونگا متاثرہ طالبعلم کے تہلکہ خیز انکشافات، مقدمہ درج کروادیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے مدرسے میں طالب علم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمن اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ طالب علم صابر شاہ کی مدعیت میں مفتی عزیز الرحمن ،ان کے بیٹوں اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں مفتی عزیز الرحمن

اور ان کے بیٹوں الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن اور عبداللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں طالب علم صابر شاہ نے کہا کہ مدرسے کے استاد مفتی عزیز الرحمن نے مجھے کہا تھا کہ تم نے اپنی جگہ کسی اور کو امتحان میں بٹھایا تم امتحان نہیں دے سکتے۔مفتی صاحب نے کہا مجھے خوش کرو پھر کچھ سوچ سکتا ہوں۔مفتی صاحب تین سال مجھے نشانہ بناتے رہے لیکن پاس نہ کیا۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام (ف )کے رہنما مفتی عزیز الرحمان کی نامناسب ویڈیو سامنے آنے کے بعدپارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ جے یو آئی لاہور کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب مفتی عزیز الرحمان نے نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ  ڈیڑھ سال قبل مجھے ان ویڈیوز کے بارے میں بتایا گیا اور کہا تھا کہ آپ اپنا ردعمل دیں

لیکن میں چونکہ پاک دامن تھا اس لیے کسی ردعمل کے دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے ویڈیوز نہیں دیکھی تھیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ جاننا چاہتا تھا کیونکہ میں پاک دامن تھا لہذا مجھے کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں تھا ، مفتی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک معروف

ٹی وی چینل سے ایک صحافی نے ویڈیوز کے بارے میں بتایا اور مدرسہ چھورنے کی دھمکی لیکن میں نے صاف انکار کر دیا پھر یہ ویڈیوز میرے بیٹے کو دکھائی گئیں لیکن اس نے مجھے نہیں بتایا کیونکہ میں دل کا مریض ہوں لیکن اب یہ معاملہ جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تواب

میں ان کے بارے میں حقیقت بیان کر سکتا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ میں پچھلے پچیس سالوں سے جامعہ اسلامیہ میں تدریس کر رہا ہوں ، اس مدرسے کے مہتمم اول مولانا پیر سیف اللہ خالد نقشبندی کا مجھ پر مکمل اعتماد تھا۔ان کی وفات کے بعد مدرسے کا انتظام ان کے صاحبزادوں اسد اللہ فاروق

اور خلیل اللہ ابراہیم حوالے کیا گیا،دونوں میرے شاگرد ہیں لیکن بدقسمتی سے دونوں حضرات انتظام سنبھالنے کے بعد روز اول سے مجھ سے انتہائی طور پر خائف تھے کہ کہیں مفتی مدرسے پر قبضہ نہ کر لیں۔مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا میرے پاس عہدے اور علاقے کا اعتمادان کی

آنکھوں میں کھٹکتا ہے، انہوں نے میرے خلاف کئی پراپیگنڈے کیے لیکن میں نے مدرسہ چھوڑنے سے انکار تھا، میں حلفاً کہتا ہوں کہ گذشتہ چار سال میں ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔گذشتہ رمضان کچھ لوگوں نے مدرسہ کی گرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مجھے عملی

قدم اٹھانے کا کہا گیا جس کے بعدان لوگوں نے صابر شاہ نامی نوجوان میرے خلاف استعمال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اڑھائی سال پرانی ہے ،حلفاً کہتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں ایسی کوئی غلیظ حرکت نہیں کی یہ ویڈیو بنانے سے قبل مجھے چائے میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلائی گئی جس کے بعد میں اپنے ہوش میں نہیں رہا اس کے بعد یہ ویڈیو بنائی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…