اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کراچی‘ تولیہ بنانے والی فیکٹری میں آگ‘کروڑوں کا سامان جل کرخاکستر

datetime 22  جولائی  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ میں تولیہ بنانے والی فیکٹری آگ لگئی، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان جل کرخاکسترہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ ریسکیو آپریشن میں 18 گاڑیوں نے حصہ لیا،چار گھنٹوں کے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں تولیہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،معمولی نوعیت کی آگ نے کچھ ہی دیر میں فیکٹری کا بڑا حصہ اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائربریگیڈ نے 4 گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 18 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ فیکٹری مالکان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان جل گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…