ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ ایکسائز نے اداکار شان کی گاڑی کو پکڑ لیا لیکن پھر انہوں نے لبرٹی چوک میں کیا کیا ؟ جانئے

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی (این این آئی)لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ادکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔اداکار شان کی گاڑی

ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپے کی نادہندہ تھی۔فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔دوسری جانب ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اور باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ اْنہیں کوئی اپنی شادی پر نہیں بْلاتا۔ حرا مانی نے اقرا عزیز اور یاسر حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے خواب میں دیکھا، اقرا اور یاسر اپنے بچے کے ساتھ پارک میں کھیل رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔حرا مانی کی بات پر میزبان نے پوچھا کہ ‘آپ کو کبھی خوفناک خواب نہیں آئے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘نہیں! میں تو اقرا اور یاسر کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں اور اْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتی ہوں۔میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘اقرا اور یاسر نے تو آپ کو اپنی شادی پر بھی نہیں بْلایا تھا پھر بھی آپ اْن کے لیے دْعا کرتی ہیں۔حرا مانی نے کہا کہ ‘ہاں نہ جانے کیوں مجھے کوئی کیوں اپنی شادی پر نہیں بْلاتا جبکہ مجھے بیگانوں کی شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگ نہیں بْلاتے۔

اداکارہ کے شکوے پر میزبان نے پوچھا کہ ‘آپ کو مارننگ شوز کی شادیوں میں بھی کوئی نہیں بْلاتا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘میں خود ہی مارننگ شوز کی شادیوں میں نہیں جاتی۔حرا مانی نے مزید کہا کہ ‘مجھے مارننگ شوز بہت پسند ہیں لیکن میں خود مارننگ شو کی شادیوں

میں جانے سے گریز کرتی ہوں۔واضح رہے کہ اسی پروگرام کے دوران حرا مانی نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں نے اس تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی تصویر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں عاصم کو سپورٹ کررہی ہوں۔حرا مانی نے کہا تھا کہ ‘درحقیقت! میں عاصم اظہر کی مداح ہوں، میں نے اْن کے ساتھ کام کیا ہے، وہ ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…