منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

تیز آندھی، مٹی کا طوفان کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے پول بھی گر گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم

datetime 16  جون‬‮  2021 |

میرپور ماتھیلو(این این آئی) تیز آندھی، مٹی کا طوفان کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے پول بھی گر گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم، کئی درخت گاڑیوں پر گرگئے ، گھروں میں کھڑے درخت گرنے سے مکانات کو نقصان، دیواریں گرگئیں، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح کے

علاقوں میں منگل کی شام کو آنے والی تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے علاقے میں تباہی مچادی ہے ، کئی علاقوں میں درخت گرنے کیوجہ سے کافی نقصان ہوا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو کے عقب میں اور پولیس اسٹیشن میرپور ماتھیلو کے سامنے ایک درخت گرنے سے اس کے سایہ میں کھڑی تین کاروں میں سے ایک مکمل تباہ ہوگئی جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا،گل کالونی کے علاقے میں سینیئر صحافی تنویر احمد سومرو کے ایک بند مکان میں درخت گرنے سے بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، جبکہ قومی شاہراہ پر کئی درخت گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں شہر کے کئی علاقوں میں مکانات پر پڑی سولر پینل پلیٹس بھی تیز اندہی میں اڑ کر دور جاگریں ،کئی دکانوں کے چھپرے اور شیڈز اڑ کر دور جاگرے ، کئی علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے تاریں ٹوٹ گئیں ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔دوسری جانب پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں منگل۔کے روز چلنے والے مٹی کے تیزطوفان نے تباہی مچادی ہے انتہائی تیزرفتارگردآلودہوائیں چلنے کے باعث پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئے ہیں تیزطوفان کے باعث زرعی فصلوں اورباغات کو شدیدنقصان پہنچا ہے گردوغبارکے تیزطوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں آسمان پرمٹی کے بادل چھاگئے بجلی اورمواصلات کانظام بھی متاثر ہوا ہے تیزطوفانی ہواوں کے باعث آنکھوں ۔الرجی۔دمے کے امراض میں مبتلا مریضوں کوشدیدمشکلات اورپریشانیوں کاسامنا کرنا پڑاپنگریواوردیگرشہروں کی تجارتی اورکاروباری مارکیٹوں میں خریداری معمول سے کم دکھائی دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…