جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سن لی گئی ،سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے دو افسران کو واپس بلا لیا گیا

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے وفاق سمیت چاروںصوبوں کو دیئے جانے والے ترقیاتی فنڈز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کو انہیں ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کابینہ نے عوامی شکایات پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے دو افسران کو

واپس بلا لیا ہے ۔ اجلاس کے دوران وزراء نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کی بدتہذیبی اور ہلڑ بازی کا موثر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ منگل کے روز کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ جی 20 ممالک نے پاکستان کا 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ اس سال کے آخر تک معطل کر دیا ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں وزارت پارلیمانی امور نے بتایا کہ قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد اس کو سینیٹ بجھوایا جائے گا انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو الیکشن کمیشن کے 36 نکاتی ایجنڈے کے عین مطابق بنایا گیا ہے اور اس پر الیکشن کمیشن حکام کو تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے امید ہے کہ آنے والے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جز سمجھتے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر حیرت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی یہاں کے حالات سے ناواقف ہیں مسلم لیگ (ن) کی ساری قیادت لندن مین بیٹھی ہوئی ہے انہوں نے پاکستان کے ساتھ وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر اور مغل بادشاہوں کے ساتھ کیا ہے انہوں نے پاکستان سے پیسہ لوٹ کر باہر بھجوایا ۔ (ن) لیگ کی قیادت بیماری کے بہانے ملک سے چلی گئی اور اب وہاں پر پولو جیسا مہنگا ترین کھیل رہے ہین اور تصویریں بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر جس طرح ملک سے باہر گئے ہیں اس پر عوام کو تکلیف ہے بتایا جائے کہ میاں نواز شریف پاکستان میں کتنا ٹیکس دیتے ہیں اور باہر لندن میں کتنا ٹیکس دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کا احترام ہے مگر طریقے سے یہ بغیر گارنٹی کے ملک سے باہر گئے ہیں اس پر عوام کو دکھ ہے اور ان کے چمچے ان کو یہاں پر ڈیفنڈ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہباز شریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے پوری قوم احتسا کے عمل کو

مذاق سمجھ رہی ہے۔ اس پر پوری قوم کو تحفظات ہیںعدلیہ بڑے کیسز کو روزانہ کی سماعت کے تحت فیصلہ کرے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں یا حقائق پرمبنی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اربوں روپے کے فنڈز دیئے جاتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ یہ ترقیاتی فنڈز کہاں پر خرچ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات کتنے خراب ہیں یہ سب کو معلوم ہے کراچی کو اس کا حق نہیں ملتا ہے اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے باقی اضلاع کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ

جو پیسہ عوام کے لئے دیا جاتا ہے اس کو دبئی ، برطانیہ اور فرانس بھجوایا جاتا ہے آج اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تمام ترقیاتی فنڈز کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا نہ صرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ لاہور کے مقام پر ہائی رائیز بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی اس پراپرٹی میں 42 فیصد سول ایوی ایشن اتھارٹی جبکہ 57 فیصد اتھارٹی صوبہ پنجاب کی ملکیت ہو گی ۔ انہو نے کہا کہ کابینہ میں ہوائی کمپنی اے ایچ ایس کے چارٹرڈ کلاس کی بھی منظوری دے دی ہے اس میں مزید توسیع سول ایوی ایشن اتھارٹی کرے گی انہوں نے کہاکہ کابینہ نے پاکستان

کوسٹ گارڈز فاؤنڈیشن کے قیام کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے اور وزارت قانون کو خیراتی آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کے طریقے کار کو ازسرنو دیکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں وزارت اطلاعات کی سمری پر نان انڈین پنجابی فلموں کو پاکستان درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے امید ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کے بعد ملک بھر میں سینماز کھل جائیں گے ۔ جس کے بعد عوام کو معیاری تفریح میسر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نیشنل ڈیجیٹل کیبل کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے

جس کے تحت پاکستان میں تمام کیبل سسٹم کو ڈیجیٹل پر منتقل کر دیا جائے گا اور چینلز کی تعداد 900 تک پہنچ جائے گی اور عوام کو سائنس و ٹیکنالوجی اور تاریخ پر مشتمل ان کے پسند کے چینل میسر آ سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں 7 ملکوںمیں کمیونٹی ویلفیئر افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ سعودی عرب میں عوامی شکایات پر دو افسران کو واپس بلانے کی بھی منظوری دی ہے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سفارتخانوں کو وہاں پر مقیم پاکستانیوں کے تحفظات سے منسلک کیا گیا ہے

اور جس افسر کے بارے میں شکایت ہو گی اسے واپس بلا لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی وزراء نے پارلیمنٹ ہائوس کے اجلاسوں میں جاری بحت کے موقع پر اپوزیشن کی بے جا تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا موثر جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر تنقید کرے مگر توہین نہ کرے ۔اپوزیشن نے وزیر اعظم کے حوالے سے ناشائستہ رویہ اپنایا اور اس کی منصوبہ بندی اپوزیشن لیڈر نے کی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کریں اس کا خیر مقدم کیا جائے

گا مگر ایوان کا ماحول خراب کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن نے شیڈو بجٹ دیا ہے اپوزیشن بھی قومی اسمبلی میں شیڈو بجٹ پیش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے اتحادی تمام وزراء کابینہ اجلاس میں موجود تھے ممبران اسمبلی کی ترقیاتی فنڈز پر سپریم کورٹ نے پابندی عائد کی ہے عدلیہ سمیت تمام پالیسی ساز اداروں کے درمیان رابطے ضروری ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…