جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

یونس خان کے مصباح الحق سے اختلافات سامنے آ گئے

datetime 22  جولائی  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر بیٹسمین یونس اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، یونس خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دل کی بہت سی باتیں کہیں، دبے لفظوں میں مصباح الحق اور وقار یونس کو ون ڈے سکواڈ سے نکالے جانے کا سبب بھی قرار دے دیا۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ انہیں بوڑھا اور ناکارہ قرار دے کر ٹیسٹ سکواڈ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، اگر وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز کی اننگز نہ کھیلتے تو ٹیسٹ پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے۔ یونس خان اور مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ہیں، مصباح الحق اگرچہ یونس خان نے عمر میں 4 سال بڑے ہیں لیکن یونس خان نے ان سے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ون ڈے فارمیٹ میں ان کی کاکردگی زیادہ اچھی نہیں اور وہ 31 کی اوسط سے ہی رنز بنا پائے ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز قرار دیئے جا سکتے ہیں، ان کی ٹیسٹ اوسط 50 سے بھی زائد ہے۔ یونس خان دو بار پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، انہوں نے 2009 میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بطور کپتان فتح دلائی تھی تاہم بعد میں وہ اختلافات کے باعث عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔ یونس خان اور مصباح الحق کے اختلافات تب شروع ہوئے جب 2011 میں یونس خان کی بجائے مصباح الحق کو کپتان بنایا گیا۔ 2014 میں جب یونس خان کو ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تو انہوں نے مصباح الحق کو ہی اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں یونس خان نے مصباح الحق سے موازنہ کئے جانے پر بھی اعتراض کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مصباح الحق سے چار سال چھوٹا ہوں، میں نے ہر ملک کے خلاف سنچری بنائی ہے، میں جارحانہ کرکٹ کو پسند کرتا ہوں، اس لئے ہمارے درمیان موازنہ کرنا بہت عجیب بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں خود کو مصباح الحق سے بہت اچھا کھلاڑی نہیں کہتا لیکن ہمارے درمیان موازنہ نہیں کرنا چاہئے، میری کارکردگی سب کے سامنے ہے اور مصباح کیسا کھیلتا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…