جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں وہاب ریاض کی شمولیت فٹنس سے مشروط

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی جائیں گی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلے سے قبل ان کی فٹنس جانچی جائے گی، فٹنس مسائل کے سبب وہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے آو¿ٹ ہو گئے تھے۔ عمر اکمل کا نام فی الحال ٹیم لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی سے لے کر کل اعلان کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تر تیب دی گئی فہرست میں کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابراعظم، رضوان احمد، انور علی، عماد وسیم شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی سے منظوری کے لیے تیار کی جانے والی حتمی فہرست میں نعمان انور کی جگہ بلال آصف کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ وہاب ریاض کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں راحت علی کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زخمی ہو گئے تھے، ان کے ہاتھ پر چوٹ لگی تھی اور ہیئر لائن فریکچر کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گئے تھے۔ دوسری طرف عمر اکمل تاحال سلیکٹرز کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…