کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای و نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی ایل)کو گرفتار کرلیاہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ کیپٹن(ر)جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کرلیاہے، سابق سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔حکام نے بتایاکہ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، دوران تعیناتی انہوں نے این آئی سی ایل میں غیرقانونی طور پر 9 افراد کو بھرتی کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ 9 افراد این آئی سی ایل سے قبل بھی ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افراد کی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔حکام نے بتایاکہ سابق سی ای او کی نشاندہی پر غیرقانونی بھرتی کیے گئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر 6 افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
این آئی سی ایل میں غیرقانونی بھرتیاں کیپٹن(ر)جمیل اختر گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دے دی
-
راولپنڈی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ملیحہ سحر کا اپنے شوہر پر جسمانی و نفسیاتی تشدد کا ا...
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
اسموگ کا خطرہ ! تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا
-
علی امین گنڈا پورلانگ مارچ چھوڑ کر کیوں چلے گئے ؟ وجہ سامنے آ گئی
-
ب فارم بنوانے کا طریقہ، نادرا نے والدین کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، جرمنی میں ملازمت کا سنہری موقع آگیا
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا
-
سستا گھر لینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، نیشنل ہاؤسنگ پالیسی نافذ
-
عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، لیکن کیا ہو سکتا ہے؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی بڑی واردات



















































