جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے افرادی قوت باہر بھیجنے میں بھارت، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت سمندر پار پاکستانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2020 میں افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا کے باوجود 2 لاکھ 24 ہزار 705 افراد کو مختلف ممالک بھیج کر خطے کا لیڈر بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت سمندر پار پاکستانی

کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2020 میں بنگلہ دیش نے 2 لاکھ 17 ہزار 699 شہریوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھیجا اور بھارت سے اسی دوران 94 ہزار 145 افراد روزگار کی غرض دیگر ممالک گئے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کورونا کی وبا کے باوجود افرادی قوت برآمد کرنے والا لیڈر بن گیا ہے اور اس حوالے سے بھارت اور بنگلہ پیچھے رہ گئے ہیں۔پاکستان کے معاشی سروے کے مطابق دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 14 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔سروے میں کہا گیا تھا کہ روزگار کے لیے اکثر پاکستانی خلیجی تعاون کونسل منتقل ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 96 فیصد ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں۔کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 2020 میں روزگار کے لیے باہر جانے کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی، جس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔سروے کے مطابق سعودی عرب پاکستانی افراد قوت کا مرکز سعودی عرب ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ پاکستانی برسر روزگار ہیں، متحدہ عرب امارات میں 24 فیصد اور عمان میں 4.6 فیصد پاکستانی موجود ہیں۔معاشی سروے میں کہا گیا تھا کہ وزارت سمندر پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے شہریوں کو روزگارکے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے بیرون ملک

بھیجنے میں تیزی لا رہی ہے۔دوسری جانب سے پاکستان میں مسلسل 12 ویں مہینے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اورمئی 2021 میں اس مد میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت دونوں بیرون ملک پاکستانیوں کو قانونی طریقوں سے ترسیلات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بیرون ملک برسرروزگار افراد کے ترسیلات کا ریکارڈ بن گیا۔ترسیلات زر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ مئی

2021 مین 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔بیان کے مطابق یہ اعداد وشمار مالی سال 2020-21 کے جولائی سے اپریل کے دوران ماہانہ 2.4 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔کہا گیا تھا کہ مالی سال 2021 میں ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 7 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 5.6 ارب ڈالر، برطانیہ سے 3.7 ارب ڈالر اور امریکا سے 2.5 ارب ڈالر شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…