منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ کا ویکسین لگانے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون)کے حوالے سے ہونے والی بیٹھک میں برطانیہ نے اپنے ملک

میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا۔دنیا کے ساتھ بڑے ممالک جی سیون کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کو جون کے آخر تک سفر اور اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا۔جی سیون اجلاس کے بعد ایئر ٹریفک لائٹ سسٹم میں کسی پیشرفت کی توقع کا امکان تو نہیں البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان کی بیٹھک مسافروں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ وہ 21 جون کو قومی لاک ڈائون کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔حکومت لاک ڈائون کے حاتمے کے بعد ایئرٹریفک سسٹم کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرے گی اور 28 جون کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فضائی سفری انڈسٹری سے وابستہ حکام کا کہنا تھا کہ ویکسینشن والے افراد کو سفر کی اجازت دینے میں کوئی ممانعت نظر نہیں آ رہی کیونکہ جی سیون اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے۔گلوبل ائیرلائنز اتحاد نے حکومت سے سفری پابندی پر نظر ثانی اور مسافروں کے داخلے کی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں پر سے قرنطینہ کی شرط ختم کی جائے۔ برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…