منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

مفت کھانا دینے سے انکار، ایس ایچ او نے ریسٹورنٹ کے 16 ملازمین کو گرفتار کروا دیا

datetime 13  جون‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں نجی ریسٹورنٹ سے مفت کھانا کھانے اور ریسٹورنٹ کے عملے کر یرغمال بنانے والا ایس ایچ او ساتھیوں سمیت معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا، تاہم ریسٹورنٹ عملے نے ایس ایچ او کو مفت کھانا دینے سے انکارکردیا جس پر

ایس ایچ او غصے میں آگیا، اوراس نے ریسٹورنٹ کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا، جب کہ ملازمین کو جان بوجھ کر ریسٹورنٹ بھی بند نہ کرنے دیا۔واقعے کی اطلاع آئی جی پنجاب انعام غنی تک پہنچ گئی تو انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اختر کو معطل کردیا، جب کہ اس کے ساتھ ملوث تھانے کا عملہ بھی معطل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں، واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔دوسری جانب فیصل آبادضلع میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گزشتہ روزشاپنگ مالز وپلازوں کے مالکان کو 14ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔گزشتہ 89۔روز میں 2253شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولز،دفاتر اور بس سٹینڈ کو سیل اور43لاکھ 14 ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے۔دوران چیکنگ خلاف ورزی پر1720شاپنگ مالزوپلازے،355 ریسٹورنٹس،48 شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر، ایک بس سٹینڈ،چار کریانہ شاپس کو سیل اور 145مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 1037۔افراد کوبھی گرفتارکیاگیا۔ نجی ریسٹورنٹ سے مفت کھانا کھانے اور ریسٹورنٹ کے عملے کر یرغمال بنانے والا ایس ایچ او ساتھیوں سمیت معطل کردیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…