جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بلاول بھٹو ہاؤس میڈیا سیل کی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

datetime 11  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی کے پاس پڑے کچرے میں لگنے والی آگ نے میڈیا سیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں لگنے والی آگ بجانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہیں ۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق میڈیا سیل کا سٹاف بلڈینگ سے باہر نکل آیا ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوشش کر ر رہا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا، پختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے، ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…