اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کی کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور چترال سمیت ملک کے دوسرے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے،اس سے نمٹنے کی تیاری اور چترال سمیت ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ممکنہ سیلاب کے علاقوں کے معائنے کی بھی ہدایت کی ہے جب کہ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پیش نظرکسی بھی صورتحال سےنمٹنےکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورتمام کورکمانڈرزاپنےعلاقوں میں سیلابی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج کے مطابق چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوج کا ریسکیو آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے لیے 2 ہیلی کاپٹر ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر مامور ہیں جب کہ فوج اور فرنٹیئر کورنے چترال میں 16 ٹن راشن تقسیم کیا اس کے علاوہ گرم چشمہ ، کوراخ اور بمبوریت میں 73 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کور کمانڈر لیفیٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جب کہ علاقے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی روانہ کردیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…