اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم اور موبائل بلاک کرنے کی تجویز

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبائی چیئرمین نیشنل پیس کونسل ٹریڈ ونگ کے پی کے،صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے گذشتہ روز ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا سے رابطہ کر کے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ حد عبور کرنے کو خوش آئند کہا اور انہیں تجویز پیش کی کہ جو افراد کورونا

ویکسین کو ترجیح نہیں دے رہے ان کی موبائل سم اور موبائل بلاک کئے جائے تاکہ اس معاملے میں مزید سنجیدگی سامنے آئے انہوں نے کہا کہ تاجران بھی آگاہی مہم چلا کر ویکسینشن کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پر ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل عاصم محمود گورایا نے تجاویز کو قابل غور قرار دیا اور این سی اوسی کے اجلاس میں زیر غور لانے کا کہا جس پر صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے ان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 76افراد زندگی کی بازی ہا رگئے،1303کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 978 مریض شفایاب اور مثبت کیسز آنے کی شرح 3اعشاریہ 1 فیصد رہی۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھر میں کورونا

وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار236 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 967مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل

8 لاکھ 71 ہزار 669 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41ہزار 824 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 909 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 964 افراد کو کورونا وائرس کی

ویکسین دی گئی، اب تک کْل 95 لاکھ 59 ہزار 910 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 252 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 436 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 183ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 185ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 933کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب

تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 768 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 52مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 291 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 623مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 559 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…