جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر پی آئی اے کے کرائے میں زبردست رعایت،اطلاق فوری طور پر ہوگا

datetime 10  جون‬‮  2021 |

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)اندرون ملک جانے والی پروازوں پر کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ دکھا کر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے،رعایت کا اطلاق فوری طور پرکردیاگیاہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کا حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی فروغ کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ پی آئی اے نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں پر 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر کرایے کی مد میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی رعایت کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ پیش کیے جانے پر دی جائیگی۔ انھوں نے بتایا کہ رعایت کا اطلاق فوری طور پرکردیاگیاہے ۔دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 76افراد زندگی کی بازی ہا رگئے ،1303کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 978 مریض شفایاب اور مثبت کیسز آنے کی شرح 3اعشاریہ 1 فیصد رہی۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ

ریکارڈ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں

، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار236 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 967مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 71 ہزار 669 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41ہزار 824 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 909 کورونا

ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 964 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 95 لاکھ 59 ہزار 910 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 252 ہو گئی، جبکہ یہاں

کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 436 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 183ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 185ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 933کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 768 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 52مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 291 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 623مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 559 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…