اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا ۔،میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہو گا اور چار بج کر 34 منٹ تک جاری رہے گا ، سورج گرہن روس، گرین لینڈ ، شمالی کینیڈا ، یورپ اور امریکہ میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں سورج گرہن کو نہیں دیکھا جاسکے گا۔