پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کاان کیمرہ اجلاس ،اہم فیصلہ متوقع

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلیوں كی سماعت کرنے والے جوڈیشل كمیشن كا اہم اندرونی اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں کمیشن کی رپورٹ مرتب ہونے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کل کے مجوزہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کی اب تک مرتب ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں فائنڈنگ پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل كمیشن میں دونوں طرف كے وكلا كے دلائل، گواہوں كے بیانات اور ریكارڈ پر لائے گئے ثبوتوں كی حد تك رپورٹ مرتب كرنے كا بیشتر كام مکمل ہوچكا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وكلا كے دلائل، گواہوں كے بیانات اور پیش كردہ ریكارڈ كی رپورٹ مرتب ہونے كے بعد جوڈیشل كمیشن كے معاون كے كے آغا اس بارے میں اپنی تجزیاتی رپورٹ بھی كمیشن كے سامنے ركھیں گے جب كہ كمیشن اس تمام عمل اور حقائق كا جائزہ لینے كے بعد اپنی فائنڈنگ دے گا۔ ذرائع کے مطابق نے فائنڈنگ آنے كے بعد كمیشن كی رپورٹ مكمل ہوجائے گی جسے صدر مملكت كو بھیجا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…