پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’اللہ کے فضل وکرم سے یہ سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے‘‘فردوس عاشق اعوان‎

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے

’’ اللہ کے فضل کرم سےیہ اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے‘‘ ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایات کے مطابق ریلوے ٹریکس کی اپ گریڈیشن اور نظام میں موجود خامیاں دور کرتے ہوئے عوام کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ریل کا سفر محفوظ تر بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں میں پے در پے پیش آنے والے ٹرین حادثات کی نسبت رواں برس اس نوعیت کے خوفناک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ گذشتہ 15ماہ میں یہ پہلا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔ اس تناظر میں دئیے گئے میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس میں سے 21 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ جبکہ 03 زخمی THQ صادق آباد میں زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور نرسز کو ترجیحی بنیاد پر ٹرین حادثے کے زخمیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے۔گھوٹکی سندھ میں پیش آئے ٹرین حادثے کے زخمیوں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں ترجیحی بنیادوں پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اب تک 72 زخمیوں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں لایا گیا۔ THQ صادق آباد 10، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان 37، ریسکیو 1122 نے 24 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…