جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟ شہباز شریف

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویڑن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود

مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟،واقعے کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ٹرین کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں مسافر زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے،متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟،افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے،واقعہ کی حقیقی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیرحسین بخاری نے گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے حس حکمران بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کی روک تھام کے عملی اقدامات کیوں نہیں اٹھاتے۔ اپنے بیان میں نیر حسین بخاری حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیاکہ بے حس حکمران بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کی روک

تھام کے عملی اقدامات کیوں نہیں اٹھاتے،وفاقی وزیر ریلوے سے فوری استعفے لیا جائے۔نیر بخاری نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں ٹرین حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم نے وزیروں کی باز پرس تک نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ نالائق کپتان اور نااہل ٹیم ہر ادارہ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…