اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کو انسداد پولیو کیلئے اعلیٰ کارکردگی پر عالمی ایوارڈ دینے کا فیصلہ

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) دنیا میں پولیو کے خاتمہ کیلئے قائم پانچ رکنی کمیٹی نے شکاگو میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اپنے صوبے میں انسداد پولیو کیلئے شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں روٹری انٹرنیشنل کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کی تفصیلات روٹری کی انٹرنیشنل پولیو پلس (Plus)کمیٹی کے رکن رئوف روہیلہ نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 14جولائی 2014ء یعنی گزشتہ سال پولیو کاآخری کیس ریکارڈ ہوا تھا جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوںاور علاقوں میںاسی سال کے دوران 28؍ اور افغانستان میں صرف 6؍ کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کیلئے بہترین انتظام ،احتساب و ذمہ داری کیساتھ اقوام کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقررہ ضوابط کے تحت عمل کرکے پولیو کے خاتمہ کیلئے کام کیا گیا ہے جس پر غور کرنےکے بعد شکاگو میںہونے والے اجلاس میں پولیو کے خاتمہ کے لئے قائم پانچ رکنی عالمی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اپنے صوبے میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ان خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ ایوارڈ دیاجائے۔ کمیٹی کے رکن رئوف روہیلہ نے مزید بتایا کہ نائیجریا پہلے ہی پولیو پر قابو پاچکا ہے جبکہ دنیا میں اب صرف افغانستان اورپاکستان میں پولیو کے کیسز نظرآتے ہیں۔1987 ء میں تین لاکھ پچاس ہزار کیسز سے کم ہو کر 2014ء میں دنیا بھر میں 346 کیسز رجسٹر ہوئے جبکہ اس سال پاکستان میں 28 اورافغانستان میں صرف 6کیسز اورپنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ روٹری انٹرنیشنل دنیا بھر کے ممالک میں پھیلی ہوئی تنظیم ہے جس کے ممبران کی تعداد12 لاکھ کے قریب ہے۔ رئوف روہیلہ روٹری انٹرنیشنل کی پولیو کے خاتمہ کی عالمی کمیٹی کے رکن ہونے کے علاوہ قبائلی علاقہ جات اورصوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں کے لئے بھی روٹری انٹرنیشنل کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ کے بارے میں بتایا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کوروٹری انٹرنیشنل کی جانب سے یہ عالمی ایوارڈ دینے کی تقریب لاہور میں منعقدہو گی۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…