منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

آم کے وہ فوائد جو اسے بھولنے نہ دیں

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(یواین پی)ادھر سردی کا زور ٹوٹا، گرمی نے اپنا رنگ دکھایا اور آم کے پیڑوں پر بور پھوٹ پڑے۔ پھلوں کا بادشاہ آم وہ پھل ہے جسے دنیا بھر میں انتہائی شوق سے کھایا جاتا ہے اور کیوں نہ کھایا جائے اس کا صرف ذائقہ ہی لاجواب نہیں ہوتا بلکہ آم کھانے کے بیشمار فوائد بھی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ای سے بھرپور آم کے استعمال سے انسان صحتمند اور شاداب رہتا ہے۔ یہ وٹامن جلد کو ترو تازگی فراہم کرتے ہیں اور چہرے کو دانوں اور کیل مہاسوں سے بچاتے ہیں۔آم میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو کمزور ہونے اور سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جو لوگ آم کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں اور خون اورگلے کے غدود کے سرطان کے خلاف بھی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق آم بڑی آنت کے سرطان کے خلاف مدافعانہ ہتھیار ثابت ہوا ہے اورآم کھانے کے شوقینوں میں اس سرطان کی شرح کم ہوتی ہے۔آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آم کھانے سے وقت سے پہلے ہڈیوں کی کمزوری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے، بی، سی اور فائبر کے علاوہ 20 دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…